یوم عاشور پرایمرجنسی رسپانس میں تاخیر یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:ڈاکٹر حسین میاں

2

ملتان,6جولائی (اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ یوم عاشور پرایمرجنسی رسپانس میں تاخیر یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  ایمرجنسی کور پلان کے تحت ریسکیو اسٹاف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 10 محرم الحرام کے لیے ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی کور پلان کے سلسلے میں مختلف مقامات کے معائنے کے دوران کیا۔ ڈاکٹر حسین میاں نے مزید کہا کہ  یوم عاشور پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ پر ہے۔  ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اورہر ایمرجنسی کال پر فوری رسپانس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ  ضلع ملتان، تحصیل،شجاع آباداور جلال پور پیر والا میں  600 ریسکیو اہلکار، 15 فائر ٹینڈرز، 30 ایمبولینسز، 93 موٹر بائیک ایمبولینسز، 2 اسپیشل وہیکلز تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کو مخصوص مقامات پر تعینات کیاگیا ہے۔ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ یوم عاشور کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹس بھی قائم کی گئی ہیں تاکہ بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کہا کہ اہم امام بارگاہوں پر ریسکیو 1122 کی خصوصی پوسٹس قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو سٹاف کے علاوہ تربیت یافتہ رضاکاربھی معاونت کے لیے موجودہے۔