اسلام آباد معرکہ حق اور 14 اگست کی تقریبات کے لیے مکمل تیار

81

اسلام آباد، 11 اگست ( اےپی پی): چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر دارالحکومت اسلام آباد  بھر میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قومی پرچم فخر سے آویزاں کیے جا رہے ہیں، تاریخی نمونے نصب کیے گئے ہیں، اور آزادی کے جذبے کی عکاسی کے لیے مشہور مقامات کو آراستہ کیا جا رہا ہے۔