اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں،مینارٹیز کی عزت و تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ڈپٹی کمشنر

15

ملتان ، 11 اگست  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔مینارٹیز کی عزت و تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اقلیتی برداری کے ہمراہ کیک کاٹا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے ۔انہوں نے اقلیتی برادری کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ سب کا وطن ہے، یہاں سب اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم و ترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹیز کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مینارٹی کارڈ کی تعداد مزید بڑھانے جا رہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ،  بشپ یوسف سوہن، جونی چوہدری، سمیرہ کومل، فادر ڈینئیل سائمن سمیت دیگر شریک تھے۔