‎ایران کے صدر پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

33

‎اسلام آباد، 2 اگست ( اے پی پی): ایران کے صدر  ڈاکٹر مسعود پیزشکیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

‎ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے  ایران کے صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔‎ڈاکٹر پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام  بھی شامل ہیں۔

‎اپنے قیام کے دوران صدر پیزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔‎اس دورے میں پاکستان اور ایران کے مابین  اعلیٰ سطحی وفود کے اجلاس ہونگے۔

‎یہ ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر پیزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔‎ اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔