ایف-9 پارک اسلام آباد میں “ایک بیٹی، ایک شجر” مہم کے تحت قومی شجرکاری تقریب

41

اسلام آباد، 26 اگست (اے پی پی): نیشنل کمیشن فار اسٹیٹس آف وومن  کی چیئرپرسن اُمِ لیلیٰ اظہر  کی جانب سے وزیرِاعظم کے اقدام “ایک بیٹی، ایک شجر” کے تحت قومی شجرکاری تقریب ایف-9 پارک اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بیٹیوں کے اعزاز کے ساتھ سرسبز پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پودے لگا کر مہم کا حصہ بنے۔ منتظمین نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بیٹیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ماحول دوست پاکستان کی تشکیل ہے۔