ملتان ، 26 اگست (اے پی پی ):چیف منیجر اسٹیٹ بینک جاوید اقبال مارتھ نے اے پی پی ملتان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرز گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 27 اگست سے بینکرز کلب میں شروع ہو رہا ہے۔ملتان بینکرز کلب کے پلیٹ فارم سے انشاءاللہ 27 اگست سے 11 ستمبر تک پہلا سٹیٹ بینک گورنر بولڈ کا فٹبال ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں جس کا انعقاد ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کی فٹبال گراؤنڈ میں ہوگا اور اس ٹورنامنٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ملتان ریجن کی ٹاپ ٹین ٹیم شرکت کریں گی جو مختلف بینکوں کے نام سے کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو لیک بیسس پہ ارینج کیا ہے،ہر ٹیم دو پول ہوں گے ،پانچ پانچ ٹیم ہوں گے ہر ٹیم اپنے پول میں چار میچز کھیلے گی اور دونوں پول کی جو ونر اور رنر ہونگی وہ سیمی فائنلز کھیلے گی، جو فائنل کے ونر ہوں گے جو چیمپینز ہوں گے ان کو ہم انشاءاللہ دو لاکھ روپے فرسٹ پرائس دیں گے ، رن رنر اپ کو ہم ایک لاکھ روپے دیں گے ، جو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہوگا اس کو موٹر سائیکل کا انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ایک صحت مند تفریح مہیا کرنا اور جو نوجوان فٹبالر ہیں ان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہیے تاکہ جہاں سے وہ کھیلیں آگے بڑھ سکیں ۔











