بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف

18

‎اسلام آباد، 9 اگست ( اے پی پی): وزیراعظم  محمد شہباز شریف  نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور  وہاں کی عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہےصدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور  روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے  ۔

‎ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔