جان کریک اوپن چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل پاکستانی سکواش پلیئر اشعب عرفان کے نام

11

اسلام آباد، 18 اگست (اے پی پی): پاکستانی سکواش پلیئر اشعب عرفان نے اٹلانٹا کلیمنز جان کریک اوپن چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہوسٹن اسکواش کلب کے اشعب عرفان نے فائنل میں ملائیشیا کے ناتھن کوویھ کو 3 -1 سے شکست دی۔40 منٹ تک کھیلے گئے فائنل میں اشعب نے اپنے حریف کو  8-11، 11-2، 11-2، 11-6  سے زیر کیا۔

 چیمپئن شپ میں مصر، ملائیشیا، میکسکو، یو اے ای، یو ایس اے کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 ہزار ڈالر کا ٹورنامنٹ 10 سے 17 اگست تک جارجیا میں منعقد ہوا۔

 پاکستان کے جانب سے سابق پاکستان نمبر ون فرحان زمان، احسن ایاز، محمد عاصم، محمد حذیفہ ابرہیم نے شرکت کی۔