اسلام آباد، 07 اگست (اے پی پی): یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اورمعروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا نام ہمارے دل و دماغ میں نقش ہو گیا تھا ۔جب میں اسکول میں پڑھتا تھا تو پاکستان کا جھنڈا اٹھا کے گلیوں میں نعرہ لگاتا تھا ” پاکستان زندہ باد”، ” پاکستان زندہ باد”۔
مصطفیٰ قریشی نے کہاکہ پاکستان کے لئے بچپن سے جذبہ تھا کہ اب ہم آزاد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح نے ہمیں آزادی کی قیمت بتائی کہ آزادی کیا چیز ہے۔