جشنِ آزادی کی تیاریوں میں ایل ڈی اے پیش پیش، لاہور سبز و سفید روشنیوں میں نہا گیا

25

لاہور، 9 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو جشنِ آزادی کے موقع پر سبز و سفید برقی قمقموں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اس سال بھی تیاریوں میں پیش پیش ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹھوکر انٹری پوائنٹ، ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن اور ایل ڈی اے ایونیو ون دفتر کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ مزید برآں، ٹولنٹن مارکیٹ، پارک اینڈ رائیڈ لبرٹی پلازہ اور راوی انٹر پوائنٹ کو بھی سجایا جائے گا، جبکہ ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک تمام انڈرپاسز اور شہر کے اہم فلائی اوورز کو بھی برقی قمقموں سے آراستہ کیا جائے گا۔