جشن آزادی ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں شجر کاری کا  آغاز

10

ملتان، 4 اگست (اے پی پی ): چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں جشنِ آزادی اور گرین پاکستان کے سلسلے میں شجر کاری کی گئی۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر ادارے میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے آفس کے مختلف مقامات پر شجر کاری کی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر پودے لگانے کا مقصد پاکستان کو سر سبز کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔ شجر کاری کے موقع پر ملکی سلامتی سر سبز و شادابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔