راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری

2

لاہور 30 اگست ( اے پی پی ) دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سے شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب دیکھا جا رہا ہے ، پانی کا بہاؤ ایک ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن شاہدرہ کے رہنما چوہدری واحد نے کہا کہ دو روز قبل دولاکھ سینتیس ہزار کیوسک کا ریلا گزرا جس کی وجہ سے پانی کناروں سے باہر گیا اور مضافاتی علاقوں میں پھیل گیا جس کے باعث ابھی تک لوگوں کی نکل مکانی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات کی روشنی میں سیلاب زدگان کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں ان کے لیے کھانے پینے اور دوائیوں کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا پاک فوج اور پنجاب رینجرز کا دیگر اداروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہا مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں