ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع ملتان سیلاب متاثرین کے لیے انخلاء کی سرگرمیاں جاری

2

ملتان ،30اگست (اے پی پی ):ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر انجینیئر محمد بلال اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کی نگرانی میں یہ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو ریسکیو پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کو قبل از وقت انخلا کے لیے اعلانات کے ذریعے ترغیب دی جا رہی ہے اور عوام کو اگاہ گیا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے فوراً محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ریسکیو 1122 ملتان اور ضلعی انتظامیہ ہر لمحہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔بزرگوں، خواتین اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔