سری لنکا میں شیڈول ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 کے ٹرائلز کا اسلام آباد کے مہران فٹبال گراؤنڈ میں انعقاد

8

اسلام آباد، 13 اگست ( اے پی پی): سری لنکا میں شیڈول ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 کے لیے  ٹرائلز اسلام آباد کے مہران فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔

ٹرائلز ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل کے زیر نگرانی جاری جس میں  ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں    نے شرکت کی۔

ٹرائلز شام 6 بجے تک جاری رہے جس میں مجموعی طور پر 35 کھلاڑیوں کو آج شارٹ لسٹ کیا گیا۔

کیمپ کے دوران حتمی 23 رکنی اسکواڈ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔