سماجی بہبود بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویئیشن فنڈ کے مابین معاہدہ — خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کا سنگِ میل

11

کوئٹہ، 01 اگست (اے پی پی): وزارتِ تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی زیر نگرانی کوئٹہ میں ایک اہم دستخطی تقریب منعقد ہوئی، جس میں محکمہ سماجی بہبود بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویئیشن فنڈ  کے درمیان ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت خصوصی طور پر سماعت سے محروم اور بہرے افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ “ڈیف ریچ سینٹر” کے قیام کا مقصد ان افراد کو تعلیم، تربیت، صحت اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کا باوقار اور فعال حصہ بن سکیں۔

یہ شراکت داری وفاقی حکومت کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت پسماندہ طبقات کی سماجی شمولیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ تربیت، اور مخصوص معاونت کے اقدامات کو شامل کیا گیا ہے تاکہ معذور افراد کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔