سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا دریائے ستلج کا دورہ

12

قصور،27اگست(اے پی پی): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دریائے ستلج کا دورہ کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان  نے سیلابی علاقوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیااور مختلف مقامات پر قائم ریلیف کیمپوں کا معائنہ، فراہم کی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔سپیکرپنجاب اسمبلی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کے فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے کی دریا کے دوسرے کنارے آباد بستیوں کے رہائشیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نے بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کے باعث قریبی بستیوں اور کھیتوں کو خطرات لاحق ہیں، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے انخلاء نہایت ضروری ہے، سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انھوں  کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں۔ملک محمد احمد خاں نے عطر سنگھ والا دفاعی بند،باقر کے، سیخ سعد، تتارا کامل، نجابت، ساندہ خانواہ،جنگا سنگھ والا،رنگے والا،بود سنگھ والا، وہاڑی فارم بشمولہ صدر اور دیگر سیلاب متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خان، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خان اور متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔