صدر آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبید الزعابی کی الوداعی ملاقات

26

اسلام آباد، 19 اگست ( اےپی پی): صدر آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حمد عبید الزعابی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر زرداری  نے پاکستان۔متحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔  صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے  – صدر نے سفیر حمد عبید الزعابی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب مدتِ سفارت پر مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقتوں میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ کیا-