قصور،22اگست(اے پی پی):پنجابی کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 268 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔ مزار شریف کو کئی من عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا۔ غسل کی تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس اینڈ ریونیو میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے ، حاجی نعیم صفدر انصاری ایم پی اے ، ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی ، ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا ، محکمہ اوقاف کے افسران ، امور مذہبیہ کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔ غسل کے بعد ملک کی سلامتی اور تعمیرو ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ عرس کی تقریبات چوبیس اگست تک جاری رہیں گی۔