معرکۂ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر

23

‎راولپنڈی، 10 اگست ( اے پی پی): یومِ آزادی کے  موقع پر مسلح افواجِ پاکستان نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی قربانیوں، عزم اور حوصلے کی ناقابلِ فراموش داستان کو “معرکۂ حق” قرار دیتے ہوئے وطن کی حفاظت کے مشن کو ایک مقدس فریضہ کہا ہے۔

‎معرکۂ حق صرف ماضی کا قصہ نہیں، بلکہ یہ سفر آج بھی جاری ہے جہاں پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور رینجرز ہر لمحہ وطن کی سلامتی کے لیے چوکنا اور پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے یومِ آزادی پر پیغام میں کہا کہ ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے۔ یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے۔

‎پاک فضائیہ نے اپنے عزم کو کچھ یوں بیان کیا کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔پاک بحریہ کا کہنا تھاہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔جبکہ پاک رینجرز نے بھی اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے۔ وطن کے امن کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔

‎مسلح افواجِ پاکستان نے  پاک سرزمین کی حفاظت کے عہد کی تجدید کی اور کہاہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی۔