اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی ہر سال منایا جاتا ہے مگر معرکۂ حق کی مناسبت سے اس دن نے غیر معمولی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آزادی کو پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جانا چاہیے، کیونکہ قوم کے ہر فرد کے چہرے پر خوشی اور شادمانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بدترین دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے۔