ِاسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): یوم آزادی پاکستان کے شاندار موقع پر کیلیفورنیا کی رکن کانگریس جوڈی چو نے پاکستانیوں کے لئے پیغام میں یوم ِآزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے،یوم آزادی کے موقع پر میں پاکستانی عوام اور جنوبی کیلیفورنیا میں متحرک پاکستانی امریکن کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں۔
کانگریسی رکن نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ کی خدمات کی بدولت یہاں کی معیشت کو تقویت ملی ہے۔











