ملتان،12 اگست(اے پی پی ): عالمی پولیس اینڈ فائر گیمز کے میڈلسٹ فُرقان احمد خان کے اعزاز میں ملتان پولیس کی جانب سے شاندار استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کا آغاز پولیس ہیڈکوارٹر سے ہوا اور شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزری، جن میں گھنٹہ گھر چوک، کچہری چوک، دولت گیٹ، خونی برج، حرم گیٹ، پاک گیٹ اور بورڈ گیٹ شامل ہیں۔
ریلی کا اختتام دوبارہ پولیس لائنز پر ہوا، جہاں شرکاء نے فرقان احمد خان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر فرقان احمد خان نے تمام سینئر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جعفر بخاری نے کی ہے۔











