ملتان ،5 اگست (اے پی پی ):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے تحصیل کے مختلف علاقوں میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے 4 غیر قانونی منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے۔ یہ پمپ بغیر کسی قانونی اجازت کے چلائے جا رہے تھے، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی خطرہ ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی/تحصیل انتظامیہ کسی بھی غیر قانونی اور خطرناک سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منی پیٹرول پمپوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں انتظامیہ کو فوری اطلاع دی جائے۔