ملتان :ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تحصیل انتظامیہ الرٹ

5

ملتان،28اگست(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام فلڈ ایریاز کا دورہ کیا۔ عوام کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس سلسلے میں تمام مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔