ملتان۔ 02 اگست (اے پی پی):ملتان کارڈیالوجی ہسپتال میں200بیڈز کی سرائے کا افتتاح کردیا گیا، کمشنر نے ہفتہ کے روزیہاں کارڈیالوجی ہسپتال میں سرائے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے سرائے کا تعمیری منصوبہ مکمل کیا گیا ہے،سرائے کی تعمیرسےمریضوں کے لواحقین کے لیےرہائش کا مسئلہ حل ہوجائے گا، سرائے میں قیام و طعام،بجلی،پانی اور صفائی کی سہولیات دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں دوردراز سے آنے والے مریضوں کے لواحقین کے لیے آرام دہ قیام ممکن بنایا گیاہے،سرائے میں سیکیورٹی،واش رومز،کچن،ڈائننگ ایریازبنائے گئے ہیں۔کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض اور ان کے لواحقین دور دراز سے آتے ہیں،سرائے سے لواحقین کو گرمی،دھوپ اورکھلے آسمان تلےرہنے کی اذیت سے نجات ملے گی۔