ممبر قومی اسمبلی ہما چغتائی کی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

20

اسلام آباد، 4 اگست  )اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی  ہما چغتائی کا کہنا تھا  5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے اس  پر  ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں ۔

یوم استحصال کشمیر کے حوالےسے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا پاکستان کشمیریوں کی ہر محاز پر آواز بنے گا اور ان کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ایک ایسی قوم ہے جو بہت عرصے سے اپنے حق  خود ارادیت کے لیے جدو جہد  کر رہی ہے ۔ ان کے ساتھ جو ہیومن رائٹس  کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں ۔ ان پر مظالم ڈھاہے جا رہے ہیں۔ یہ کہیں برداشت نہیں ہو سکتا۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس طرح غزہ میں  جینو سائیڈ ہو رہا۔ اب وقت آ چکا ہے کہ کشمیر کے لئے پوری دنیا میں آواز بلند کی جائے۔