نارووال،13 اگست (اے پی پی): جشنِ آزادی کے سلسلے میں نارووال میں موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے اہلکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر نارووال آفس سے ہوا، جہاں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔











