وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت “ون سٹوڈنٹس ون  پلانٹ” مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے

8

 ملتان ، 1 یکم اگست (اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحتون سٹوڈنٹس ون  پلانٹمہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نئی نسل میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور عملی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے شجرکاری مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم اسکولوں کے کھلتے ہی چار مراحل میں مکمل کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں مڈل سے دسویں جماعت کے طلبہ شامل ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ شریک ہوں گے۔

تیسرے اور چوتھے مرحلے میں گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح کے طلبہ کو شجرکاری میں شامل کیا جائے گا۔مہم کے تحت صرف مقامی، پھل دار اور سایہ دار پودے طلبہ کو دیے جائیں گے۔ ہر تحصیل میں اسکولوں اور طلبہ کی تعداد کے مطابق پودوں کی فراہمی کا مکمل بندوبست کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل “ٹری لاگ” تشکیل دی جائے گی، جس میں ہر پودے کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔ طلبہ کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور اس حوالے سے علم کی بنیاد پر انہیں اضافی مارکس بھی دیے جائیں گے۔14 اگست کو پی ایچ اے کی جانب سے 3,000 پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے جبکہ مون سون سیزن کے دوران مجموعی طور پر 10,000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے شہریوں کو بھی پودوں کی مفت فراہمی کے لیے مشاورت جاری ہے۔ چھوٹے اور غیر نمو پذیر پودوں کی شجرکاری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، اور صرف مکمل نشوونما کے قابل پودے لگائے جائیں گے۔

مہم میں لوکل اقسام کے درختوں کو ترجیح دی جائے گی۔ مزید برآں، یونیورسٹیوں میں نئے داخلے لینے والے طلبہ کو بھی پودے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ مل سکے۔ ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو ، ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش بھی موجود تھے ۔