‎وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے  کی ملاقات


20

‎اسلام آباد، 12 اگست ( اے پی پی): اعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے  ملاقات کی ہے۔

‎ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

‎وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

‎وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع کے نظام کو مکمل طور پر فعال بنانے کی بھی ہدایت کی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ قریبی اشتراک پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔

‎انہوں نے مزید ہدایت کی کہ موسمیاتی حالات اور ممکنہ ہنگامی صورتِ حال کے پیش نظر خطرے سے دوچار علاقوں کی عوام کو بروقت اور مؤثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔