وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی  ملاقات

19

‎گلگت، 40 اگست ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی۔‎وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

‎ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ‎ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال و ترقیاتی کاموں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔