لاہور،11اگست:( اے پی پی ) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی اقدامات کے منصوبوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت افتخار سہو نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ اب تک وزیر اعلی ٰکسان کارڈ فیز ٹو کے لیے 6 لاکھ 95 ہزار درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں ۔ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت 94 ارب روپے مختص ،کسان کارڈ کے دوسرے مرحلہ کے دوران اب تک کاشتکاروں نے 49 ارب روپے کی خریداری کی،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت 978 ٹریکٹرز کسانوں میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت تقسیم ہو چکے،گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز پر 5 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، 75 سے 125 ہارس پاور کے 10 ہزار لوکل و درآمد کیے گئے ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ماڈل ایگری مالز کی تعمیر ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں مکمل ہو چکی اب زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت مزید 2 ہزار نوجوانوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے وزیراعلیٰ پنجاب سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام کے تحت اب تک 5068 سولر سسٹم انسٹال کر دیے گئے، ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص ہیں وزیراعلی پنجاب ہائی ٹیک فائننسنگ پروگرام کے تحت 3 کروڑ تک بلا سود قرضے کاشتکاروں/ سروس پروائیڈرز کو فراہم کئے جائیں گے ،سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پانی کی بچت کے پروگرام کے تحت صوبہ میں 1400 کھالہ جات پختہ کئے جائیں گے،پانی کی بچت پروگرام کے تحت 1000 لیزر لیولرز بذریعہ شفاف قرعہ اندازی تقسیم ہوں گے،پوٹھوہار ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 7000 ایکڑ زیر کاشت زیر کاشت لایا جائے گا، اس پروگرام کے تحت 2 ہزار ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی اور 100 ایکڑ رقبہ پرادرک کی کاشت کی جائے گی۔











