اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی مقامی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
وزیر اطلاعات نے شہید برہان وانی، مرحوم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی اور دیگر کو بھی بھارتی ظلم کے خلاف ان کی قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔











