وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

4

گلگت، 27 اگست) اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے  وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں حالیہ سیلابی صورتحال اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف خود گلگت بلتستان اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں، ’’گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور علاقائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ نے بروقت تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں ریسکیو آپریشنز، امدادی سامان کی فراہمی اور متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔