وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی رہائش گاہ پر انکے  بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

13

گلگت، 27 اگست(اے پی پی) – وفاقی وزیر براۓ امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر، حافظ حفیظ الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھتیجے، دانیال سیف کے انتقال پر تعزیت کی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نوجوان بھتیجے کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور مرحوم کے بڑے بھائی عادل سیف سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر و استقامت عطا ہونے کی دعا کی۔