پاکستان ایک چمن ہے جو ہماری شان ہے، ہمیشہ سربلند رکھیں گے؛ شہریوں کا یوم آزادی پر پیغام

19

اسلام آباد، 11 اگست ( اے پی پی): یومِ آزادی معرکۂ حق پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پاکستان کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 شہریوں نے  پیغام دیتے ہوئے کہاپاکستان ایک چمن جو ہماری شان ہے، وہ سرزمین جس سے دنیا میں ہماری پہچان ہے، پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اسی وجہ سے ہمارے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں۔

شہریوں نے کہاکہ اپنے ہنر سے وطن کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے وقت کڑا تو آتا ہے، جب دل میں پاکستان لکھا ہو تو خوف دھرا رہ جاتا ہے، بند گلی کھلتی ہے اور منزل خود مل جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ عشق و چاہنے والوں میں اپنا نام بنایا ہے، روشن کل کا سبز یقین لیے مشکل کی دیوار گرا کر آگے بڑھنا ہے۔