نیلم کلچرل فیسٹیول ؛ معرکہ حق میں کامیابینیلم کلچرل فیسٹیول ؛ معرکہ حق میں کامیابی اور جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات منعقد اور جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات منعقد

16

کیل(آزاد کشمیر)،11 اگست(اے پی پی): وادی نیلم کے علاقے کیل میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے تحت نیلم کلچرل فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔

تقریبات میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، میلے میں اسکول کے بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کا شینہ گیت اور روایتی رقص گٹکا پیش کیا گی۔

تقریب میں جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کے موضوع پر تقاریر کی گئیں اور ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت اور عوام کو ترغیب دی گئی۔

مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خوشحال خان نے شرکاء میں انعامات اور سووینئر تقسیم کیے، مقامی عوام نے ثقافتی میلے کو اتحاد، یکجہتی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور  فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔