سرگودھا،11 اگست(اے پی پی): یوم آزادی کی آمد پر شہریوں نے جشن آزادی کو باجوں کے شور میں منانے کے بجائے شجرکاری کر کے منانے کا عزم کیا ہے۔
ایک دلچسپ مکالمے میں شہری اظہر نے بتایا کہ وہ 14 اگست کے لیے 200 روپے کا باجا خرید لایا ہے، جس پر اس کے بڑے بھائی رانا وقاص نے یاد دلایا کہ آزادی ہمارے بڑوں نے جان کی قربانی دے کر حاصل کی، شور مچا کر نہیں۔
رانا وقاص نے تجویز دی کہ باجے پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے صرف 10 روپے کا پودا لگایا جائے، جو آنے والی نسلوں کے لیے سایہ، صاف ہوا اور حسین پاکستان کا تحفہ بنے گا۔











