لاہور، 6 اگست (اے پی پی): یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کے رہنما پنڈت بھگت لال نے کہا کہ پاکستان ہمیں خدا کی جانب سے ایک قیمتی تحفے کے طور پر عطا ہوا ہے، اور یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ہم ایک قوم بن کر، ایک سوچ اور ایک فکر کے تحت سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہو جائیں، جیسا کہ ہم نے حالیہ آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران اپنی قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اس آپریشن میں ہمیں فتح اللہ تعالیٰ نے عطا کی، اور ہم نے اپنے دشمن کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ آنے والی نسلیں بھی اس سبق کو یاد رکھیں گی۔
تقریر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ “ہم پاکستانی ہونے کے ناطے، اپنی قوم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں، اور ملکی سلامتی و بقا کے لیے ہر سطح پر اپنے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔











