اسلام آباد،7 اگست (اے پی پی ): قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی کل تعداد تقریباً 6186 ہے اس میں کچھ عملہ مینٹیننس سٹاف کے طور پر کام کر رہا ہے۔ 3246 غیر سول سرونٹس ہیں اور 2940 ریگولر سٹاف ہے،تمام ملازمین کو 30 جون 2025 تک کی تنخواہ دی جا چکی ہیں اور ایک ہزار493 مینٹیننس سٹاف کو سی ڈی اے اور 968 کو سٹیٹ آفس کے ساتھ ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے، ان کی تنخواہیں بھی جاری کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری وفاقی وزیر برائے داخلہ کے ساتھ میٹینگز ہو رہی ہیں اور ان کو نئے بجٹ سے تنخواہیں مل جائیں گی باقی مسئلہ رہتا ہے۔











