پشاور؛ یوم آزادی کا جوش و جذبہ عروج پر، قومی پرچموں کی بہار

61

پشاور، 11 اگست ( اے پی پی): پشاور میں یومِ آزادی کا جوش و جذبہ عروج پر  قومی پرچموں کی بہار، شہر کی مختلف سڑکوں پر جشنِ آزادی کے 4 ایس ایم ڈی فلوٹس رواں دواں ہیں ۔

یہ فلوٹس 14 اگست تک شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے رہیں گے جن کا مقصد جشنِ آزادی کی خوشیوں کو ہر گھر اور ہر دل تک پہنچانا ہے۔

۔13 اگست کی شب کرنل شیر خان اسٹیڈیم پشاور میں شاندار جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔