اسلام آباد، 11 اگست ( اے پی پی): دستاویزی سیریز “پاکستان کی کہانی” کی چوتھی قسط، جو “رہائی کا سفر” کے عنوان سے پیش کی گئی ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کے ایک نہایت اہم اور کٹھن دور (1930 تا 1939) کو اجاگر کرتی ہے۔ اس قسط میں اس دور کی سیاسی پیچیدگیوں، ناکامیوں اور بالآخر مسلم لیگ کے تحت اتحاد کی کہانی کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔
اس قسط میں مسلم لیگ کے الہٰ آباد کنونشن، 1937 کے انتخابات اور مسلم لیگ کی ناکامی کی وجوہات، 1937 سے 1939 تک کانگریس راج کا قیام اور 1939 میں کانگریس راج کا اختتام جیسے اہم موضوعات شامل ہیں-
اس کے علاوہ مسلمانوں کا اس حقیقت کا ادراک کہ متحدہ ہندوستان میں ان کا وجود خطرے میں ہے
، علامہ اقبال کی شاعری کے ذریعے مسلم شناخت کا احیاء اس قسط میں شامل ہے-
مزید برآں، اس قسط میں پاکستان کے مایہ ناز مورخین کی آرا اور تجزیے بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اس دور کی سیاسی اور فکری صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔











