چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ملی نغموں اور ٹیبلوز کا شاندار مقابلہ

19

ملتان، 08 اگست (اے پی پی): جشنِ آزادی اور معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں ملی نغموں اور ٹیبلوز کا مقابلہ منعقد ہوا۔

چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر منعقدہ اس تقریب میں بیورو میں رہائش پذیر 8 بچوں نے حصہ لیا۔مقابلے کے دوران بچوں نے ملی نغموں پر مختلف ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

راؤ نوید مختار، ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان، نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کے اندر حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔