ملتان16، اگست (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے ہفتہ کے روز علی الصبح شہر کا دورہ کیا اور متعدد علاقوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں اور بازاروں میں صفائی کی چیکنگ کی ۔اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے صفائی آپریشن اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر جا کہنا تھا کہ ویسٹ کولیکشن میں اضافے کیلئے مکمل مشینری فیلڈ میں اتاری گئی ہے۔جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مانیٹرنگ کا جامع میکنزم تشکیل دیا ہے۔شہریوں کو صفائی کے حوالے سے بہتری نظر آئے گی ۔اس سلسلے میں کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں۔











