قصور۔22اگست(اے پی پی)ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی مزار حضرت بابا بلھے شاہ آمد،268ویں عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل۔ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے میڈیاکوبتایا کہ سکیورٹی انتظامات کو احاطہ دربار میں نصب 120کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا‘عرس حضر ت با با بلھے شا ہؒ کے موقع پر02ہزار اہلکار تین شفٹوں میں تعینات کئے گئے ہیں‘مزار میں داخلے کیلئے تین لیئرڈیوٹی لگائی ہے، زائرین کی چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی‘دربار کے گردونواح کو25پکٹس سے کارڈن کیا گیا ہے تاکہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈی پی اوقصورنے کہا کہ احاطہ دربارکو ٹیکنیکل آلات سے سرچ اینڈ سویپ جبکہ گردونواح کو سنیفر ڈاگ سے سرچ کیا جائے گا‘سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کی سکیورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا، کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے‘گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کیلئے08پوائنٹس کو مختص کیا گیا ہے‘موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئے تمام پارکنگ سٹینڈز کوپولیس سکیورٹی کیساتھ ساتھ کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں‘ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے 300 سے زائدٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے‘ زائرین احاطہ دربار میں داخل ہونے کیلئے تحصیلدار چوک والا گیٹ جبکہ ایگزٹ کیلئے ریلوے روڈ والا گیٹ استعمال کریں گے۔ ڈی پی اوقصورنے زائرین سے التماس کی کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔
کیمرہ ٹیم کیساتھ ذوالفقاراشرف واہلہ اے پی پی نیوزقصو ر، حبیب شاہ