کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، شیخ عبدالمتین

12

اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان کے درمیان تعلق محض زمینی تنازعہ نہیں بلکہ نظریاتی اور قلبی رشتہ ہے، جس کی بنیاد بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پیش کردہ دو قومی نظریے پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی، تعلیمی یا سیکیورٹی مسائل نہیں تھے، مگر کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کو خود کو پاکستان سے وابستہ کر کے واضح کیا کہ ان کا مقدر پاکستان ہے۔