اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) کے صدر جوہر سلیم نے بھارت کے 2019 کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوشش قرار دیا ہے۔ یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرفیو، لاک ڈاؤن، اجتماعی گرفتاریاں، انٹرنیٹ بندش اور وادی میں فوجی موجودگی کے باوجود بھارت نہ تو کشمیری شناخت کو مٹا سکا اور نہ ہی ان کی آزادی کی جدوجہد کو خاموش کرا سکا۔











