ملتان18اگست(اے پی پی ): کمشنر عامر کریم خاں نے گلگشت لیڈیز پارک اور دھوبی گھاٹ پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر کی لیڈیز پارک میں لائٹس بہتر کرنے اور واش رومز میں ٹائلز لگاکر صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے ۔
انہوں نے پارک میں 12 دری کے ارد گرد فیری لائٹس اور دیگر سجاوٹ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ لیڈیز پارک کی بیرونی دیوار کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے خوبصورت بنایا جائے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے دھوبی گھاٹ پارک کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتوں میں دھوبی گھاٹ پارک کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ گراونڈ لیول برابر کیا جائے، گھاس لگائی جائے اور لائٹس بہتر کی جائیں۔
اس موقع پر شہریوں سے کمشنر عامر کریم خاں نے پارکوں میں ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کو اونرشپ دکھانا ہوگی، بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کمیونٹی کو شامل کیے بغیر معاشرے میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔انہوںنے ڈی جی پی ایچ اے کو پارکس میں کمیونٹی انٹریکشن بڑھانے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہاکہ عوام کوشامل کرنے سے پارکوں کی بحالی دیر پارہے گی ۔ڈی جی پی ایچ اے نے انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔اس موقع پردیگر متعلقہ افسران بھی موقع پرموجودتھے۔











