ہیروز آف پاکستان؛ تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی خدمات

8

اسلام آباد، 12 اگست ( اے پی پی): ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں اہم اقدامات کی قیادت کی ہے، جس میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کے ذریعے تحقیق اور اختراع کو مضبوط بنانا اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کا قیام شامل ہے۔

 ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی کوششیں طلباء کو بااختیار بنا رہی ہیں، کاروباری صلاحیت کو فروغ دے رہی ہیں، اور خطے میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے راستے پیدا کر رہی ہیں۔

 “ہیروز آف پاکستان” کی روشن داستان میں ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ کی پاکستان کی ترقی میں کردار اور خدمات کا ذکر ان کی اپنی زبانی بیان کیا گیا ہے۔