یومِ آزادی : بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کا پیغام

12

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے  یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خدمتِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر پاک فوج کو “معرکۂ حق” میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنی تمام توانائیاں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے وقف کریں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔