یومِ آزادی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تقریب منعقد

9

لاہور، 14 اگست (اے پی پی ):  یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کی، جنہوں نے قومی پرچم کشائی کی  ا اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسٹاف ممبران اور ان کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔

پی سی بی کی جانب سے پوری قوم کو جشن آزادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی، اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔